سکھبیر سنگھ بادل دوبارہ شرومنی اکالی دل کے صدر منتخب، پانچ ماہ بعد واپسی

سکھبیر سنگھ بادل نے پہلی مرتبہ 2008 میں اپنے والد پرکاش سنگھ بادل کے بعد صدر کا عہدہ سنبھالا تھا اور 2024 تک پارٹی کی قیادت کرتے رہے۔ تاہم، گزشتہ سال مذہبی سزا کے باعث انہوں نے 16 نومبر 2024 کو استعفیٰ دے دیا تھا، جب اکال تخت نے انہیں تنکھا یعنی قصوروار قرار دیا تھا۔

اکال تخت کے جتھیدار گیانی رگھبیر سنگھ کی جانب سے 2 دسمبر 2024 کو جاری ہدایت میں کہا گیا تھا کہ سکھبیر بادل اور اس وقت کی قیادت شرومنی اکالی دل کی سربراہی کے لیے نااہل ہیں۔ اس کے بعد شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی نے جتھیدار کو برطرف کر کے ان کی جگہ جتھیدار کلدیپ سنگھ گرگج کو مقرر کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *