تلنگانہ میں دسویں جماعت کے نتائج جاری 95 فیصد طلباء کامیاب۔لڑکیوں نے ماری بازی

حیدرآباد: دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج جاری کردئیے گئے جس کا طلباء اور والدین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ حکومت کے مشیر کے کیشوا راؤ نے نتائج جاری کئے۔

 

مجموعی طورپر 95 اعشاریہ 15 فیصد سے زائد طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ 4 لاکھ 97 ہزار 312 طلبہ کامیاب ہوئے ۔ لڑکیوں کا نتیجہ 96 اعشاریہ 26 فیصد اور لڑکوں کو 94 اعشاریہ 07 رہا۔

 

ان نتائج میں لڑکیوں کی برتری برقرار رہی ہے۔ کامیاب ہونے والے طلبہ کو کیشو راونے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جو طلبہ کامیاب نہیں ہو سکے وہ وقتی جذبات میں آ کر کوئی سخت قدم نہ اٹھائیں بلکہ سپلیمنٹری امتحانات کی بہتر تیاری کر کے دوبارہ کامیابی حاصل کریں۔اس سال دسویں جماعت کے امتحانات 14 مارچ سے 16 اپریل تک منعقد ہوئے تھے

 

 

جن میں 5,28,239 طلبہ نے شرکت کی۔ ان میں سے 4,97,312 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ لڑکیوں کا پاس فیصد 96.26 رہا جبکہ لڑکوں کا 94.07 فیصد رہا۔ 5,731 اسکولوں کے طلبہ نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی تاہم 6 پرائیویٹ اسکولوں میں ایک بھی طالب علم پاس نہیں ہو سکا۔

 

معلومات کے مطابق ملوگو ضلع کے طلبہ نے سب سے بہتر کارکردگی دکھائی جبکہ 89.23 فیصد پاس ریکارڈ کے ساتھ حیدرآباد ضلع سب سے آخر میں رہا۔

 

اس موقع پر ریاستی محکمہ تعلیمات پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر یوگیتا رانا اور اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹر ڈاکٹر ای نوین نکولاس اس موقع پر موجود تھے۔دسویں جماعت کے امتحانات میں ریاست بھر سے 5 لاکھ 15 لاکھ سے زیادہ طلباء نے شرکت کی تھی۔ طلباء نتائج اس ویب سائٹ پر دیکھ ہال ٹکٹ نمبر درج کرکے سکتے ہیں۔

 

results.bse.telangana.gov.in

پہلی بار حکام نے دسویں جماعت کے نتائج واٹس ایپ کے ذریعے چیک کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس کے لیے طلبہ فون نمبر پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں فون نمبر

8096958096

Dawn
Dawn

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *