[]
وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر و تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کے خلاف تلگو دیشم پارٹی نے پیر کے دن آندھرا پردیش بند کی اپیل کی ہے۔
تلگو دیشم پارٹی کی بند کی اپیل کی جناسینا پارٹی نے تائید کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ پاون کلیان نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے بند میں پرامن طور پر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
اسی اثنا میں سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری راما کرشنا نے بھی بند کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے دن وجئے واڑہ میں منعقد ہونے والی سی پی آئی کی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اس مہینے کی 12 تاریخ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔