تلگو دیشم پارٹی کے اقلیتی لیڈر سید متین احمد اپنے حامیوں سمیت تلنگانہ جاگروتی میں شامل

تلگو دیشم پارٹی کے اقلیتی لیڈر سید متین احمد اپنے حامیوں سمیت تلنگانہ جاگروتی میں شامل

 

حیدرآباد: تلگو دیشم پارٹی کے سینئر اقلیتی لیڈر سید متین احمد نے اپنے حامیوں اور کارکنوں کے ہمراہ تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے انہیں پارٹی کھنڈوا اوڑھا کر باضابطہ طور پر خیرمقدم کیا۔

 

اس موقع پر سید متین احمد نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اور تلنگانہ کے بہتر مستقبل کے لیے کلواکنٹلہ کویتا کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تلنگانہ جاگروتی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی سیاسی سمت کے ساتھ ریاست میں عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کو ایک مضبوط دیانتدار اور عوام دوست قیادت کی ضرورت ہے اور کویتا کی قیادت میں یہ خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکتا ہے۔

 

اس موقع پر کلواکنٹلہ کویتا نے سید متین احمد اور ان کے حامیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں تلنگانہ جاگروتی سے جڑ رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ایک مثبت اور عوامی مرکز سیاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے جنہوں نے جوش و خروش کے ساتھ اس شمولیت کا خیرمقدم کیا اور نئی سیاسی جدوجہد میں ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *