بریکنگ نیوز۔ چندرا بابو نائیڈو کو جیل بھیج دیا گیا

[]

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو جیل بھیج دیا گیا۔ ریاست کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے انھیں کل گرفتار کر لیا تھا۔ تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو کو کل یعنی ہفتہ کی صبح بدعنوانی کے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

اسکیل ڈیولپمنٹ اسکام معاملہ میں گرفتار تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو کی درخواست ضمانت پر وجئے واڑہ اے سی بی کورٹ میں آج پورا دن بحث ہوئی۔ چندرا بابو نائیڈو کی طرف سے سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا پیروی کررہے تھے۔

 

چندرابابو نائیڈو کے ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا تھا کہ سال 2021 میں داخل کی گئی ریمانڈ رپورٹ میں تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ کو ملزم نمبر 27 بتایا گیا تھا جبکہ سیاسی مفاد کے لئے اب ان کا نام ملزم نمبر ایک کے طورپر شامل کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سیکشن 409 کا اطلاق چندرابابو نائیڈو پر نہیں ہوتا ۔ دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد مجسٹریٹ نے سابق چیف منسٹرکو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *