برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کیا اکشردھام مندر کا دورہ، پوجا ارچنا بھی کی

[]

نئی دہلی: جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے سخت سیکورٹی کے درمیان اتوار کی صبح یہاں کے مشہور اکشردھام مندر کا درشن کیا۔

برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ ان کی اہلیہ محترمہ اکشتا مورتی بھی تھیں۔ مندر پہنچنے پر وہاں کے پجاریوں نے ان کا استقبال کیا۔ سنک جوڑے نے مندر میں بھگوان سوامی نارائن کی پوجا بھی کی۔

برطانوی وزیر اعظم صبح وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ راج گھاٹ گئے تھے اور وہاں عدم تشدد کے سب سے بڑے پیامبر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد مسٹر سنک اپنی اہلیہ کے ساتھ اکشردھام مندر پہنچے۔

مسٹر سنک جمعہ کی دوپہر نئی دہلی پہنچے تھے۔ پہلے دن، انہوں نے یہاں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ انہوں نے ہفتہ کو یہاں بھارت منڈپم میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *