واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر دھن پریت کور، ایس پی-2 سکھویندر سنگھ سمیت متعدد پولیس افسران اور بی جے پی رہنما جائے وقوعہ پر پہنچے۔ فورینسک ٹیم کو بھی طلب کیا گیا جنہوں نے موقع سے شواہد جمع کیے۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ انہیں رات ایک بجے دھماکے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد علاقے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے جائے واردات کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج قبضے میں لے لی ہے، جس میں ای رکشہ میں سوار دو افراد کو حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تاہم پولیس کمشنر نے تاحال گرینیڈ حملے کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے۔
