تلنگانہ کونسل کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری

حیدرآباد: ٹیچرس اور ایم ایل اے کوٹہ سے تلنگانہ قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے نومنتخب ارکان نے پیر کو تلنگانہ ریاستی قانون ساز کونسل میں حلف لیا۔قانون ساز کونسل کے چیرمین جی سکھیندر ریڈی نے نئے اراکین کو حلف دلایا۔

ایم ایل اے کوٹہ کے تحت متفقہ طور پر منتخب ہونے والوں میں کانگریس لیڈر وجے شانتی، ای دیاکر، اور شنکر نائک کے ساتھ ساتھ سی پی آئی سے نیلی کانتی ستیم اور بی آر ایس سے ڈی شراون شامل ہیں۔

حال ہی میں ہوئے کریم نگر گریجویٹس اور ٹیچرس ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوارانجی ریڈی اورایم کمریا نے کامیابی حاصل کی۔ سری پال ریڈی، پی آر ٹی یو کی نمائندگی کرتے ہوئے، کھمم ٹیچرس حلقہ سے کامیاب ہوئے۔

تاہم پیر کو صرف سات ایم ایل سیز نے حلف لیا۔ بی آر ایس پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ شراون اگرچہ منتخب ہوئے ہیں، وہ کسی اور دن حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر ڈی سریدھر بابو، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر کے لکشمن، رکن پارلیمنٹ رتھونندھن راؤ، ایم ایل سی اویناش ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *