[]
حیدرآباد شہر میں ہفتہ کی دوپہر اور شام کو درمیانی بارش ہوئی۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ مزید چار دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
ہفتہ کی شام جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، گچی باؤلی، چندا نگر، مہدی پٹنم، ماداپور، موسی پیٹ، شیخ پیٹ، لبی نگر، دلسکھ نگر اور دیگر کئی مقامات پر 10 سے 15 منٹ تک بارش ہوئی۔ 10 ملی میٹر سے کم بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چار دنوں تک تلنگانہ کے ساتھ ساتھ حیدرآباد میں آسمان ابر آلود رہے گا۔ جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات کی جانب سے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کریم نگر، پیداپلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کتہ گوڑم ، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
حیدرآباد شہر میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چار دنوں میں درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔