لدھیانہ: پنجاب کے لدھیانہ مغربی حلقے سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی گرپریت گوگی (بسّی) کی جمعہ کی رات مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ انہیں سر میں گولی لگنے کے بعد ڈی ایم سی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرپریت گوگی نے غلطی سے خود کو گولی مار لی۔ پولیس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) جسکرن سنگھ تیجا نے بتایا کہ گوگی کے قریبی افراد کے مطابق، وہ حادثاتی طور پر بندوق سے چلنے والی گولی کا شکار ہوئے۔ ان کے جسم کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔