جمعیۃ علماء ہند نے وقف ترمیمی قانون کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج

یاد رہے کہ یہ ترمیمی قانون گزشتہ رات صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد قانونی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جمعیۃ کی جانب سے داخل کی گئی عرضی کا ڈائری نمبر 18261/2025 ہے۔

پٹیشن میں ‘وقف بائی یوزر’ کی شق ختم کیے جانے اور وقف بورڈ میں مسلم سی ای او کی شرط کو ہٹائے جانے کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ جمعیۃ نے سپریم کورٹ سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ اس مقدمے کی جلد سماعت کو یقینی بنایا جائے اور جلد ہی چیف جسٹس سے اس سلسلے میں رجوع کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *