حیدرآباد میں نمائندہ ولی فقیہ کی پروقار تقریب
حیدرآباد، 5 اپریل (سفیر نیوز/صدائے حسینی):
اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ ولی فقیہ کی روحانیت سے لبریز اور پروقار تقریب قونصلیٹ ایران، حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، دانشوران، اور مختلف مذاہب کے نمائندگان نے شرکت کی۔
حجۃ الاسلام والمسلمین آغا مہدی مہدوی پور نے اپنی پندرہ سالہ خدمات پر شکرگزاری اور وداعی کلمات پیش کیے، جب کہ ایران کے قونصل آغا مہدی شاہ رُخی نے ان کے دور کو ایران-ہند تعلقات کا روشن باب قرار دیا۔
نئے نمائندہ ولی فقیہ، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیمالٰہی نے علمی و ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب میں آغا مہدوی پور کی خدمات پر مختلف علمائے کرام نے خطاب کیا، جن میں مولانا تقی رضا، آغا صاحب، علمائے کرناٹک و آندھرا پردیش، ریاض الحسن افندی (سابق ایم ایل سی)، صحافی سید جعفر حسین (صدائے حسینی)، عزیز احمد (اعتماد) اور دیگر ممتاز شخصیات شامل تھیں۔ مقررین نے ان کی بصیرت، اخلاص اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
