میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا

[]

کولمبو: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا ماننا ہے کہ ٹیم میں ان کے کام کا بوجھ کسی ماہر بلے باز یا گیند باز کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔

اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ’ فالو دی بلوز لائیو‘ پر ایک خصوصی گفتگو میں، ٹیم انڈیا کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا نے کھیل میں ایک آل راؤنڈر کے منفرد چیلنجوں اور ذہنیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر کے طور پر میرے کام کا بوجھ باقی سب سے دوگنا یا تین گنا زیادہ ہے۔ جب ٹیم میں کوئی بلے باز اپنی بیٹنگ ختم کر کے پویلین لوٹ رہا ہوتا ہے تو آل راؤنڈر کی حیثیت سے میرا کام اس کے بعد بھی بولنگ کرنا ہوتا ہے۔ اگر 10 اوورز کی ضرورت نہیں ہے تومیرے 10 اوورز کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے، لیکن اگر 10 اوورز کی ضرورت ہے تو میں گیندبازی کروں گا۔

انہوں نے کہا، “میرا ہمیشہ سے ماننا رہا ہے کہ میں اپنے آپ کو کامیاب ہونے کا موقع دیتا ہوں۔ میں نے جو محسوس کیا ہے وہ یہ ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو، آپ کو خود کی حمایت کرنی ہوگی، آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ آپ دنیا کے بہترین ہیں۔

 یہ آپ کو کامیابی کی ضمانت نہیں دیتاہے، لیکن ساتھ ہی یہ آپ کو کامیابی کی طرف کام کرنے کے لیے رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے، اس لیے عملی طور پر اپنے آپ کو سپورٹ کریں۔”

سابق ہندوستانی کرکٹر سنجے منجریکر نے حال کے کھیل میں ہاردک پانڈیا اور ایشان کشن کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری میچ میں ہاردک پانڈیا اور ایشان کشن کی اننگز کتنی اہم تھیں۔

میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، لیکن یہ ہندوستان کے لیے ایک بہترین نتیجہ تھا اور اہم نتیجہ جو ہندوستان چاہتا تھا وہ ہاردک پانڈیا، رنوں کا تعاون تھا اور ایشان کشن نے بھی اچھا کھیلا۔ ہاردک کے بارے میں بات یہ ہے کہ وہ بہت جارحانہ کھلاڑی ہیں، وہ جب چاہے لمبے چھکے لگا سکتے ہیں، لیکن تقریباً 70 منٹ تک ہاردک پانڈیا صرف سنگلز لے رہے تھے۔

انہوں نے کہا، “50 اوور کا کرکٹ سنگلز کا گیم ہے، خاص طور پر درمیانی مرحلے میں، یہ ہجوم اور کھلاڑیوں دونوں کے لیے بہت بورنگ مرحلہ ہوتا ہے، لیکن ہاردک پانڈیا اور ایشان کشن دونوں نے اس بورنگ مرحلے کو کھیلا، اپنی اننگز اچھی کھیلی اور ہندوستان کو باعزت مقام پر پہنچایا۔

 تو یہ ہندوستان کے لیے ایک بہت اچھا نتیجہ تھا، وہ شراکت اور کیسے وہ اپنے فطری کھیل کو بھول گئے اور ٹیم کی ضروریات کو اس سے آگے رکھا۔ میرے خیال میں یہ اس میچ کی بہترین تلاش تھی۔

ہندوستان نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ میں 266 رنز بنائے تھے جس میں پانڈیا نے 87 رنز کا تعاون دیاتھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *