واضح رہے کہ گزشتہ مہینے ایک عارضی جنگ بندی کے ٹوٹنے کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی میں فوجی مہم پھر سے تیز کرتے ہوئے قتل عام شروع کر دیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں کنٹرول بڑھا رہا ہے تاکہ حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ادھر غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے ذریعہ بمباری پھر سے شروع کرنے کے بعد سے اب تک 1249 لوگ مارے جا چکے ہیں۔ جنگ کی شروعات کے بعد سے اب تک کُل مہلوکین کی تعداد 50609 تک پہنچ گئی ہے۔
