آر ایس ایس کی اب کیتھولک چرچ کی زمینوں پر نظر: راہول گاندھی

نئی دہلی: قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن الزام عائد کیا کہ وقف بل مسلمانوں کو نشانہ بناتا ہے اور مستقبل میں دیگر برادریوں کو نشانہ بنانے کی نظیر قائم کرتا ہے۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر پوسٹ میں راہول گاندھی نے ایک آرٹیکل شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے وقف بل کی منظوری کے بعد اب اپنی توجہ کیتھولک چرچ کی زمینوں پر مرکز کی ہے۔

 کانگریس قائد نے ایکس پر لکھا کہ میں نے کہا تھا کہ وقف بل مسلمانوں کو نشانہ بناتا ہے لیکن اب اس بل نے مستقبل میں دیگر فرقوں کو نشانہ بنانے کی نظیر قائم کردی ہے۔ آر ایس ایس کو اب عیسائیوں پر توجہ مرکوز کرنے میں وقت نہیں لگے گا۔

دستور واحد ڈھال ہے جو ہمارے عوام کو ایسے حملوں سے بچاتی ہے اور یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس کا دفاع کریں۔

کانگریس قائد کے سی وینوگوپال نے بھی ایک اور آرٹیکل شیئر کیا جس میں نشاندہی کی گئی کہ کیتھولک چرچ کے پاس وقف بورڈ سے زیادہ زمینیں ہیں‘ جیسا کہ پیش قیاسی کی گئی تھی کہ پہلے ایک اقلیت کو نشانہ بنایا جائے گا‘ اب دوسری اقلیت کی باری ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *