سعودی عرب میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے

حیدرآباد ۔ کے این واصف 

حالیہ عرصہ میں میانمار اور تھائی لینڈ میں آئے بھیانک زلزلے کے بعد سعودی عرب کے منطقہ مشرقیہ مین جمعہ کی صبح 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

سعودی جیولوجیکل سروے کے ایک ترجمان نے عرب نیوز کو بتایا کہ زلزلے کا مرکز منطقہ شرقیہ کے شہر جبیل سے 55 کلومیٹر دُور مشرق میں تھا اور اِس کے جھٹکے زلزلہ پیما مرکز پر ریکارڈ کیے گئے۔

 

حکام کے مطابق یہ زلزلہ عرب ٹیکٹونک پلیٹس اور یوریشین پلیٹس کے آپس میں ٹکرانے کے باعث ہوا۔ سعودی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کی نوعیت معمولی تھی اور فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *