وقف کے بعد چرچ کی زمینیں نشانے پر! راہل گاندھی کا آر ایس ایس و بی جے پی پر شدید حملہ

راہل گاندھی نے جس خبر کا حوالہ دیا ہے وہ آر ایس ایس سے منسلک جریدے آرگنائزر کے ویب پورٹل پر شائع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کیتھولک چرچ بمقابلہ وقف بورڈ کے عنوان سے مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیتھولک ادارے ملک میں تقریباً سات کروڑ ہیکٹیئر زمین کے مالک ہیں اور انہیں سب سے بڑا غیر سرکاری زمین دار قرار دیا گیا ہے۔

اس دعوے کے بعد نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے مذہبی و سماجی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے بیان میں اسی امکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے صرف مسلمانوں تک محدود نہ ماننے کی بات کہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *