[]
وجئے واڑہ: تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے پارٹی کے قومی صدر اور آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کی غیر قانونی گرفتاری کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔
ٹی ڈی پی کے رکن پارلیمنٹ کنجواراپو رام موہن نے ہفتہ کو یہاں وزیر اعظم کو لکھے ایک خط میں مسٹر نائیڈو کی غیر جمہوری گرفتاری پر ان سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں کہا،“مسٹر نائیڈو کا 45 سال کا صاف اور بے داغ سیاسی کیریئر ہے اور وہ دور اندیشی اور ترقی کی علامت ہیں۔ انہیں آج غیر جمہوری طریقے سے غیر قانونی طورپرگرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا،“میں وزیر اعظم سے عاجزی کے ساتھ اس معاملے کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے فوری کارروائی کرنے اور افراد کے حقوق کے تحٖفظ کو یقینی بنانے لئے جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی درخواست کرتاہوں۔
آندھرا پردیش سی آئی ڈی نے ہفتہ کی صبح نندیال سے چندرا بابو نائیڈو کو کرپشن کے ایک کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔