جوہر یونیورسٹی کی بنیاد اس وقت رکھی گئی تھی جب ملائم سنگھ یادو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ تھے۔ اعظم خان نے اس یونیورسٹی کو اقلیتی تعلیمی ادارے کے طور پر ترقی دینے کی کوشش کی تھی، مگر وقت کے ساتھ یہ متعدد تنازعات میں گھر گئی۔
انکم ٹیکس محکمہ نے جوہر ٹرسٹ کے اکاؤنٹس، تعمیراتی لاگت اور دیگر مالی معاملات کی باریک بینی سے جانچ کی، جس کے بعد بے نامی سرمایہ کاری کا شبہ مضبوط ہوا۔ اسی بنیاد پر محکمہ نے 550 کروڑ روپے کی وصولی کا نوٹس جاری کیا ہے۔
