جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول برطرف، مارشل لا نافذ کرنے پر مواخذہ منظور

کارگزار چیف جسٹس مون ہیونگ بے نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ صدر یون کے اقدامات نے آئینی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا اور ان کے برطرف کیے جانے سے ملک کے مفاد میں آئین کا تحفظ ممکن ہے۔ عدالت نے کہا کہ صدر یون نے مارشل لا کے نفاذ کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے اور پارلیمنٹ کو اس حکم کو کالعدم کرنے سے روکنے کے لیے فوجی دستے تعینات کیے، جو کہ آئین کے منافی اقدام تھا۔

یون سک یول کو گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول نیشنل اسمبلی نے آئینی خلاف ورزیوں پر مواخذے کا سامنا کرنا پڑا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 3 دسمبر کو مارشل لا نافذ کیا، اسمبلی میں فوج تعینات کی اور اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات دیے تاکہ اسمبلی اس فیصلے کو واپس نہ لے سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *