’کیجریوال کی طرح کہیں ریکھا گپتا بھی بجلی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کا کام تو نہیں کر رہیں؟‘ دیویندر یادو کا تلخ سوال

دیویندر یادو نے کہا کہ ’شیلا دیکشت نے دہلی میں بجلی کی نجکاری کر کے دہلی والوں کو 24 گھنٹے بجلی کی سہولت فراہم کی تھی اور بجلی کمپنیوں کو سبسڈی نہ دے کر بجلی صارفین کو پورے 15 سال تک سبسڈی دی تھی۔‘

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div><div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

نئی دہلی: جمعرات (3 اپریل) کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی میں بجلی کی تخفیف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی دہلی حکومت بجلی کمپنیوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ ڈسکام نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ دہلی والوں کو گھنٹوں بجلی کی تخفیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کمپنیاں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بجلی میں تخفیف کر کے حکومت پر دباؤ بنا رہی ہے جس پر وزیر توانائی پہلے ہی بیان دے چکے ہیں کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایسا تو نہیں ہے کہ کیجریوال حکومت کی طرح بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت بھی بجلی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق رواں سال کی شدید گرمی میں بجلی کی طلب 9000 میگاوٹ تک پہنچنے کی امید ہے۔ جب کہ 2024 میں شدید گرمی کے وقت یہ طلب 8656 میگاوٹ تک پہنچ گئی تھی۔ ہمارا کہنا ہے کہ جب 25 مارچ کے بعد بجلی کی طلب 4360-4070 میگاواٹ کے درمیان ہونے کے باوجود دہلی والوں کو بجلی کی تخفیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالانکہ شدید گرمی کے وقت یہ طلب 9000 میگاواٹ تک پہنچنے کی امید ہے تو حکومت صارفین کو کیسے اور کہاں سے بجلی فراہم کرے گی؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہلی کے 50 لاکھ سے زائد بجلی صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے بجائے، کیا بی جے پی حکومت بھی کیجریوال حکومت کی طرح صرف سرچارج سمیت بل وصولنے کا کام کرے گی؟ دیویندر یادو کے مطابق اضافی بجلی کی طلب کے لیے ابھی ایک ماہ سے بھی زیادہ کا وقت ہے اگر بی جے پی وزیر اعلیٰ بجلی کی فراہمی کے لیے اپنے وزیر توانائی کو حکم دیں گی تو دہلی والوں کو راحت مل سکتی ہے۔

دیویندر یادو نے کانگریس کی شیلا دیکشت حکومت کے حوالے سے کہا کہ ’’شیلا دیکشت نے دہلی میں بجلی کی نجکاری کر کے دہلی والوں کو 24 گھنٹے بجلی کی سہولت فراہم کی تھی اور بجلی کمپنیوں کو سبسڈی نہ دے کر بجلی صارفین کو پورے 15 سال تک سبسڈی دیا تھا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے بجلی صارفین کو ملنے والی سبسڈی بجلی کمپنیوں کو دے دی اور پنشن چارج سمیت دیگر سرچارج میں اضافہ کر کے دہلی والوں کے بل دوگنے کر دیے اور بی جے پی حکومت بھی کیجریوال کی پالیسی پر چل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے دہلی والوں کو بجلی کی تخفیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *