حیدرآباد میں جرمن خاتون کا ریپ۔ ملزم پرانے شہر سے گرفتار

File photo

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے مضافات میں 22 سالہ جرمن خاتون سیاح کے ریپ کے شرمناک واقعہ میں ملوث کیاب ڈرائیور کو حیدرآباد کی رچہ کندہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ جرمن سیاح کو 25 سالہ کیاب ڈرائیور اسلم ساکن یاقوت پورہ ایس آر ٹی کالونی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

 

پولیس نے بتایا کہ واقعہ پہاڑی شریف کے علاقے میں مامیڈی پالی کے قریب پیش آیا اور جب جرمن سیاح ملزم کی کار میں سفر کر رہی تھیں اور عید کے دوران شہر دیکھنا چاہتی تھیں۔پولیس کمشنر سدھیر بابو نے کہا کہ متاثرہ خاتون اور ایک شخص اپنے دوست سے ملنے 4 جنوری کو جرمنی سے حیدرآباد پہنچے تھے جنہوں نے ماضی میں ان کے ساتھ اٹلی میں تعلیم حاصل کی تھی۔

 

ملزم ڈرائیور نے غیرملکی خاتون اور اس کے ساتھیوں کو شہر کی سیر کروانے کی پیش کش کی اور مختلف علاقوں کی سیر بھی روائی ۔ پولیس نے بتایا کہ جب خاتون کا مرد دوست بچے راستے میں تصاویر لینے کے لیے اتر گئے لیکن ملزم اچھی جگہہ دکھانے کے بہانے کار کچھ دور لے گیا پھر ملزم نے خاتون کو دھمکایا اور مبینہ طور پر کار کے اندر ریپ کرکے وہاں سے فرار ہوگیا۔

 

سدھیر بابو کا کہنا تھا کہ خاتون نے اپنے جرمن دوست کو واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد دونوں نےپولیس میں شکایت درج کرادی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

 

 

 

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *