بیٹ مین کے کردار سے مشہور ہالی وڈ اداکار ویل کِلمر 65 سال کی عمر میں چل بسے

ہالی وڈ کے مشہور اداکار ویل کِلمر 65 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ان کی بیٹی مرسڈیز کلمر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ وہ کچھ عرصے سے نمونیا میں مبتلا تھے اور لاس اینجلس میں انہوں نے آخری سانس لی۔

ویَل کِلمر 90 کی دہائی میں ہالی وڈ کے نمایاں اداکاروں میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہیں 2014 میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم علاج کے بعد وہ اس بیماری سے صحت یاب ہو گئے تھے۔ لیکن حالیہ دنوں میں ان کی طبیعت خراب رہی، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *