رمضان ۔ حرمین شریفین میں 122 ملین زائرین کی آمد – دیڑھ کروڑ سے زائد نے عمرہ کیا 

حیدرآباد ۔ کے این واصف

امسال ماہ رمضان میں مقدس شہروں میں ریکارڈ زائرین کی ریکارڈ تعداد رہی۔ حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کے مطابق رمضان المبارک سال 2025 میں 122 ملین سے زائد عمرہ زائرین اور نمازی حرمین شریفین میں آئے۔اتھارٹی کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے مطابق حرمین شریفین جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ آنے والے کل زائرین کی تعداد 12 کروڑ 22 لاکھ 86 ہزار 712 رہی۔

 

رپورٹ کے مطابق رمضان میں عمرہ کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 65 لاکھ 58 ہزار 241 رہی اسی طرح مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نماز کے لیے آنے والوں کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 73 ہزار 928 تھی۔مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 54 ہزار 543 رہی۔

 

واضح رہے کہ حرمین شریفین جنرل اتھارٹی ریڈر سنسرز پر مبنی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زائرین کی حقیقی اعداد حاصل کر رہی ہے۔

۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *