حیدرآباد کے پرانے شہر میں جرمنی کی خاتون کی عصمت ریزی

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک غیر ملکی خاتون کی عصمت ریزی کا گھناونا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک 25 سالہ جرمن خاتون جو حیدرآباد میں اپنے دوست سے ملنے آئی تھی،

 

پیر کی رات مامیڈی پلی، پہاڑی شریف میں ایک کیب ڈرائیور کے ذریعے زیادتی کا شکار ہوئی۔ پولیس کے مطابق، خاتون دن بھر اپنے دوست اور کچھ دیگر افراد کے ساتھ شہر کا دورہ کر رہی تھی۔ دوسرے مسافروں کو چھوڑنے کے بعد، ڈرائیور نے خاتون کو ایئرپورٹ لے جارہا تھا ۔

 

اس دوران مامیڈی پلی کے قریب اس نے گاڑی ایک سنسان جگہ پر روک لی، جہاں اس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔خاتون نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا اور پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

 

زیادتی کا مقدمہ بھارتیہ نیایا سنہیتا کی دفعہ 64 کے تحت درج کیا گیا، اور ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی

 

اس واقعہ کے بعد افواہیں یہ تھیں کہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی ہوئی ہے، پولیس نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ صرف ڈرائیور کی جانب سے کیا گیا ایک حملہ تھا۔ خاتون کا طبی معائنہ بھی کیا گیا اور خواتین پولیس افسران کی ٹیم اس کے ہمراہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *