بیڈ (مہاراشٹر): مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں ہفتے کی رات ایک مسجد میں دھماکہ ہوا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ واقعہ بیڈ کے گیورائی تحصیل کے گاؤں اردھ مسلا میں رات تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق، شرپسندوں نے مسجد کے پچھلے حصے سے داخل ہو کر وہاں جلیٹن کی چھڑیں رکھ دی تھیں، جن سے زور دار دھماکہ ہوا۔ واقعے میں مسجد کا اندرونی حصہ بری طرح متاثر ہوا، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔