این ایس یو آئی کی تاریخی کامیابی، پٹنہ یونیورسٹی طلبہ یونین کے مرکزی عہدوں پر پہلی بار جیت

یہ پہلا موقع ہے کہ آزادی کے بعد این ایس یو آئی نے پٹنہ یونیورسٹی میں مرکزی عہدوں پر جیت درج کی ہے۔ پارٹی نے اسے طلبہ کے حقوق اور ترقی پسند سیاست کی جیت قرار دیا ہے۔ این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے اس کامیابی کو “محبت، امن اور ترقی پسند سیاست کا تاریخی مینڈیٹ” قرار دیا۔

انہوں نے کہا، “این ایس یو آئی نے پٹنہ یونیورسٹی میں ’محبت کی دکان‘ کھولی ہے۔ طلبہ نے نفرت اور تقسیم کو مسترد کر کے محبت کے اس ویژن کو اپنایا ہے۔ ہم اس لہر کو آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں بھی آگے بڑھائیں گے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *