این ایچ ڈبلیو ایف کی جانب سے مستحقین کے مابین عید کٹ تقسیم

این ایچ ڈبلیو ایف کی ٹیم سماجی خدمت میں مستقل کوشاں ہیں، ٹیم پوری یکسوئی سے غرباء، مساکین، فقراء، بے سہارا اور بیواؤں کی شناخت کرتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

user

نیشنل ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن (این ایچ ڈبلیو ایف) کی جانب سے غریب،مسکین، بے سہارااور بیواؤں کو عید کٹس تقسیم کی گئی۔این ایچ ڈبلیو ایف کے سرپرست محمد قمرالحسن کی سربراہی میں منعقدہ اس سماجی خدمت کے پروگرام میں مسلم سیٹیزن فار امپاورمنٹ کے صدر محمدقمر اختر اور مدھیسرا پنچایت، سیتامڑھی کی سابق نائب مکھیا ریحانہ خاتون نے شرکت کی۔

این ایچ ڈبلیو ایف کی ٹیم سماجی خدمت میں مستقل کوشاں ہیں، ٹیم پوری یکسوئی سے غرباء، مساکین، فقراء، بے سہارا اور بیواؤں کی شناخت کرتی ہے، اس حوالے سے باضابطہ سروے کیا جاتا ہے تاکہ زکوۃ، صدقات کی رقم کا صحیح استعمال ممکن ہوسکے۔ این ایچ ڈبلیو ایف کی جانب سے ضلع سیتامڑھی کے گاؤں کے سروے کے بعد مستحقین میں عیدکٹ تقسیم کیا گیا۔ جس میں پائجامہ کرتا،سلوارسوٹ اور ساڑی کے علاوہ سلاِئی کی رقم بھی وغیرہ دی گئی۔

اس موقع پراین ایچ ڈبلیو ایف کے سرپرست محمد قمرالحسن (ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر، حکومت بہار)نے کہا کہ عید کے موقع پر ہم خوب خوشیا منائیں،مسرتوں کا اظہار نت نئے طریقوں سے کریں۔نئے کپڑے،نئے جوتے خریدیں لیکن اس کے ساتھ ہی ہماری اجتماعی ذمہ داری بھی ہے کہ اس پرُمسرت خوشی کے موقع پر اپنے دائیں بائیں، پڑوس، محلے،علاقے کے غریبوں کو نہ بھولیں بلکہ جس کی جتنی ہمت و سکت ہے، اس کو عید کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کے لئے حصہ لینا چاہئے۔ایک عام مڈل کلاس کا انسان اپنے قریبی رشتہ دار اور ہمسایوں کا خیال رکھے تو ایک صاحب ثروت انسان کو ملک بھر کے غریبوں کاخیال رکھنا چاہئے لہذا بلا تفریق مذہب وملت این ایچ ڈبلیو ایف کی ٹیم زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں تک پہنچنے کی کوشش میں کوشاں رہتی ہیں۔

عید کٹ تقسیم کرتے ہوئے مسلم سیٹیزن فار امپاورمنٹ کے صدر محمد قمر اختر نے کہا کہ این ایچ ڈبلیو ایف بلا تفریق مذہب وملت بیوہ غریب و پسماندہ،ضرورت مندمرد وخواتین کی مدد کے علاوہ یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کام کررہی ہے جو بانیان تنظیم کی سنجیدہ کوششوں و توجہ سے ہی ممکن ہوپارہا ہے۔اسی سلسلے میں تنظیم کی جانب سے مستحقین کو عید کٹ تقسیم کی گئی تاکہ غرباء، مساکین، فقراء اور بیواؤں کے گھر بھی خوشیوں کے چراغوں سے روشن ہوسکے۔این ایچ ڈبلیو ایف کی جانب سے اس طرح کے سماجی خدمات بلاشبہ قابل ستائش ہے اور اس طرح کی سماجی خدمات میں ہم سب کوبھی آگے بڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔اس موقع پر انجینئر محمد سراج،انجینئر محمد عبداللہ، انجینئر محمد عبیداللہ اورزید احمد ودیگر نے شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *