جسٹس یشونت ورما کے الہ آباد ہائی کورٹ میں تبادلے کے خلاف وارانسی میں وکلا کا احتجاج

واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما کے گھر سے مبینہ طور پر جلی ہوئی کرنسی کی گڈیاں برآمد ہوئی تھیں۔ اس معاملے کے بعد سپریم کورٹ کے کالجیم نے ان کا تبادلہ الہ آباد ہائی کورٹ کرنے کی سفارش کی تھی۔ جمعہ کے روز مرکزی حکومت نے اس سفارش کو منظوری دے دی۔

وزارت قانون و انصاف کے تحت محکمہ انصاف نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ نے چیف جسٹس آف انڈیا سے مشورے کے بعد جسٹس یشونت ورما کو الہ آباد ہائی کورٹ میں جج کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ انہیں جلد از جلد الہ آباد ہائی کورٹ میں اپنا عہدہ سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *