سیف علی خان حملہ کیس: ملزم نے خود کو بتایا بے قصور، ممبئی سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر

ملزم نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی آر غلط طور پر درج کی گئی ہے اور اس نے پولیس تفتیش میں مکمل تعاون کیا ہے۔ اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ تمام شواہد پولیس کے پاس ہیں، لہٰذا ان میں چھیڑ چھاڑ کا کوئی خطرہ نہیں، اس لیے اسے ضمانت دی جانی چاہیے۔

پولیس تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے، جس نے ایک امیر شخص کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ وہ اپنی ماں کے علاج کے لیے رقم حاصل کر سکے۔ تاہم، وہ سیف علی خان کی شہرت سے ناواقف تھا اور اس نے گھر کو صرف اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ یہ ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں واقع تھا۔

فی الحال یہ معاملہ باندرہ مجسٹریٹ کورٹ میں زیر سماعت ہے، لیکن چارج شیٹ دائر ہونے کے بعد کیس ممبئی سیشن کورٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *