میانمار زلزلہ: مہلوکین کی تعداد 2000 کے پار پہنچی، جُنٹا حکومت نے 6 اپریل تک قومی غم منانے کا کیا اعلان

برسراقتدار جُنٹا نے ایک بیان میں جاری کر کہا ہے کہ جمعہ کو آئے 7.7 شدت کے زلزلہ میں جان و مال کے نقصان کو دیکھتے ہوئے ہمدردی ظاہر کرنے کے لیے 6 اپریل تک قومی پرچم نصف جھکا رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>میانمار میں زلزلہ / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>میانمار میں زلزلہ / آئی اے این ایس</p></div>

میانمار میں زلزلہ / آئی اے این ایس

user

میانمار میں آئے خوفناک زلزلہ میں ہلاکتوں کی تعداد گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2000 کے پار چلی گئی ہے۔ میانمار میں برسراقتدار جُنٹا حکومت نے 31 مارچ کو اس سلسلے میں نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اس اعداد و شمار کے مطابق زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2056 ہو گئی ہے، جبکہ 3900 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بچاؤ و راحت رسانی کے کاموں میں لگے اہلکار منہدم عمارتوں کے ملبہ میں اب بھی تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔

میانمار نے ملک میں آئے اس تباہناک زلزلہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے لیے قومی غم منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ جُنٹا حکومت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو آئے 7.7 شدت کے زلزلہ میں جان و مال کے ہوئے نقصان کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کرنے کے لیے 6 اپریل تک قومی پرچم نصف جھکے رہیں گے۔

اس درمیان جاری بچاؤ کاری میں مصروف اہلکار اب ملبہ میں دبے لوگوں کے زندہ ہونے کا امکان کم ہی بتا رہے ہیں۔ حالانکہ خبر رساں ایجنسی رائٹرس کے مطابق افسران نے پیر کے روز بتایا کہ ایک خاتون کو ہوٹل کے ملبہ سے باہر نکالا گیا ہے۔ یہ خاتون زلزلہ کے 3 دن بعد امید کی ایک شمع کی شکل میں ملبہ سے باہر آئی۔ اس کے بعد تو بچاؤ اہلکار زیادہ سے زیادہ زندہ لوگوں کی تلاش میں شدت کے ساتھ مصروف ہو گئے۔ میانمار واقع چینی سفارتخانہ نے ایک فیس بک پوسٹ میں جانکاری دی کہ خاتون کو مانڈلے واقع گریٹ وال ہوتل کے ملبہ سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *