سلمان خان نے مداحوں کی دی عید کی مبارکباد

ممبئی ۔سلمان خان اپنی سالانہ عید کی روایت پر قائم رہے اور عید الفطر کے موقع پر اپنے مداحوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا۔ تاہم بڑھتی ہوئی سیکورٹی خدشات کی بنا پر اداکار نے اپنی بالکونی سے بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

 

پیر کے روز سلمان نے عید کی خوشیاں اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ سے اپنے مداحوں کے ساتھ بانٹیں۔ سپر اسٹار نے اپنے مداحوں کی جوش و جذبے سے بھرپور ہجوم کو ہاتھ ہلاتے ہوئے خوش آمدید کہا جبکہ وہ اپنے اپارٹمنٹ میں نصب بلٹ پروف شیشے کے پیچھے کھڑے تھے جو انہوں نے سال کے آغاز میں ہی لگوایا تھا۔

 

سلمان سفید رنگ کے پٹھانی سوٹ میں ملبوس تھے اور اپنی مسکراہٹ کے ساتھ مداحوں کو سلام‌کرتے ہوئے ہاتھ ہلاتے نظر آئے۔ ان کے ساتھ ان کی بہن ارپیتا خان کے بچے بھی موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *