پارلیمانی کمیٹی نے انتظامی عہدوں کے لیے 1366 آئی اے ایس افسران کی کمی کا کیا تذکرہ، اسامیاں جلد پُر کرنے کا مشورہ

پارلیمانی کمیٹی نے حکومت سے آئی اے ایس افسران کی بھرتی پر چندرمولی کمیٹی کی رپورٹ کا مطالعہ کرانے اور اسے جلد از جلد نافذ کرانے کی سفارش کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پارلیمنٹ / سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>پارلیمنٹ / سوشل میڈیا</p></div>

پارلیمنٹ /سوشل میڈیا

user

نئی دہلی: ایک پارلیمانی کمیٹی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے عہدوں کی ضرورت کے مطابق 1316 آئی اے ایس افسران کی کمی ہے، جس کی وجہ سے انتظامی کام اور نظم و نسق مختلف سطحوں پر متاثر ہو رہا ہے۔

پارلیمانی کمیٹی برائے عوامی شکایات، قانون و انصاف، جس کی سربراہی راجیہ سبھا کے رکن برج لال کر رہے ہیں، نے حال ہی میں وزارت کے 2025-26 کے گرانٹس کے مطالبات پر راجیہ سبھا میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’ان خالی آسامیوں کو پر کرنے کی فوری ضرورت کے پیش نظر بھرتی کے عمل کو تیز کرنے اورعوامی انتظامیہ کی بڑھتے پوئے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔‘‘

اس تناظر میں کمیٹی نے حکومت سے آئی اے ایس افسران کی بھرتی پر چندرمولی کمیٹی کی رپورٹ کا مطالعہ کرانے اور اسے جلد از جلد نافذ کرانے کی سفارش کی ہے۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *