میرٹھ: پولیس چوکی میں افطار پارٹی کرانا پڑا مہنگا، ایس ایس پی نے چوکی انچارج کو لائن حاضر کر تحقیقات کا دیا حکم

میرٹھ کے ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڑا نے پولیس چوکی میں افطار کے انعقاد پر کہا کہ ’’پولیس چوکی کے احاطے میں ہمارے نوٹس میں لائے بغیر اس طرح کی تقریب کا انعقاد مناسب نہیں ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>افطار پارٹی کا منظر، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>افطار پارٹی کا منظر، ویڈیو گریب</p></div>

افطار پارٹی کا منظر، ویڈیو گریب

user

اترپردیش کے میرٹھ میں چوکی انچارج کو صرف اس لیے لائن حاضر کیا گیا کہ انہوں نے سینئر افسران کی اجازت کے بغیر پولیس چوکی میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ یہ معاملہ لوہیا نگر تھانہ علاقہ کے ذاکر کالونی پولیس چوکی کا ہے۔ دراصل پولیس چوکی میں افطار پارٹی کا معاملہ سامنے تب آیا جب اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو جاتی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس چوکی کے احاطہ میں بڑے پیمانے پر پنڈال اور کرسیوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ مہمانوں کے لیے خصوصی انتظامات کے گئے تھے اور پولیس اہلکار خدمات میں مصروف تھے۔

اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی میرٹھ ڈاکٹر وپن تاڑا نے فوری طور پر چوکی انچارج شیلیندر پرتاپ کو لائن حاضر کر دیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق افطار پارٹی کے انعقاد میں سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سینئر افسران کے مطابق بغیر پیشگی اجازت کے کسی بھی پولیس چوکی یا اس کے احاطے میں اس طرح کی تقریب کا انعقاد کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

واضح ہو کہ جس ذاکر کالونی چوکی میں افطار پارٹی کا انعقاد ہوا تھا اس کا افتتاح کچھ روز قبل 17 مارچ کو میرٹھ پولیس کپتان کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق افطار پارٹی میں نہ صرف مقامی لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا بلکہ پولیس چوکی کے احاطے کو ایک مقامی جگہ کے طور پر بھی استعمال کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے میرٹھ کے ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڑا نے کہا کہ ’’پولیس چوکی کے احاطے میں ہمارے نوٹس میں لائے بغیر اس طرح کی تقریب کا انعقاد مناسب نہیں ہے۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور چوکی انچارج کو فوری اثر سے لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ اگر تحقیقات میں جرم ثابت ہوا تو سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *