
نئی دہلی۔ اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے چارٹرڈ طیارے کو آج دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث آگرہ کے کھیریا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
یہ واقعہ سہ پہر 3:40 بجے کے قریب پیش آیا جب وزیر اعلیٰ نے شہر میں اپنے طے شدہ پروگرام مکمل کیے تھے اور رمواپس روانہ ہورہے تھے۔ پرواز کے تقریباً 20 منٹ بعد پائلٹس نے تکنیکی خرابی محسوس کی اور احتیاطی تدابیر کے طور پر آگرہ واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا۔
بعد ازاں دہلی سے متبادل طیارہ منگوایا گیا اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک آگرہ ایئرپورٹ کے لاؤنج میں انتظار کرتے رہے۔ نیا طیارہ پہنچنے پر، وہ لکھنؤ کے لیے روانہ ہو گئے۔