اڈیسہ سے تعلق رکھنے والی بدنام زمانہ گانجے کی اسمگلر، سنگیتا ساہو کو تلنگانہ پولیس نے گرفتار کرلیا

اڈیسہ سے تعلق رکھنے والی بدنام زمانہ گانجے کی اسمگلر، سنگیتا ساہو کو چہارشنبہ کے روز تلنگانہ پولیس نے گرفتار کر لیا

 

۔ اڈیسہ کے کورتھا ضلع کے کالی کوٹ گاؤں کی رہائشی سنگیتا ساہو گزشتہ چار سال سے غیر قانونی طور پر گانجے کا کاروبار کر رہی تھی۔ بھونیشور کے قریب ہونے کی وجہ سے وہ مختلف ریاستوں کے اسمگلروں کو گانجا فراہم کرتی تھی اور پولیس کی گرفت سے بچنے کے لیے مسلسل جگہ بدلتی رہتی تھی

 

۔ تلنگانہ میں اس کے خلاف پانچ مقدمات درج تھے، جن کی بنیاد پر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے مقامی اڑیسہ پولیس کے تعاون سے اسے گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کیا۔ دھول پیٹ میں شیلا بائی، نہا بائی اور اشکا سنگھ سمیت کئی لوگوں کو گانجا فراہم کرنے کے الزامات میں پہلے سے گرفتار ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر سنگیتا ساہو کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے

 

۔ اس آپریشن کی قیادت انفورسمنٹ ڈائریکٹر وی بی کمالا سن ریڈی نے کی، جن کی نگرانی میں پولیس ٹیم اڑیسہ گئی اور سنگیتا ساہو کو گرفتار کر کے تلنگانہ واپس لائی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *