لوک سبھا: پارلیمانی امور کے وزیر رجیجو کے خلاف خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس، ایوان کو گمراہ کرنے کا الزام

کانگریس رکن پارلیمنٹ منکم ٹیگور نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو دیے نوٹس میں الزام عائد کیا ہے کہ رجیجو نے پیر کے روز ایوان زیریں میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ کے مبینہ بیان سے متعلق ایوان کو گمراہ کیا

<div class="paragraphs"><p>مرکزی وزیر کرن رجیجو/ فائل تصویر</p></div><div class="paragraphs"><p>مرکزی وزیر کرن رجیجو/ فائل تصویر</p></div>

مرکزی وزیر کرن رجیجو/ فائل تصویر

user

لوک سبھا میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن جیجو کے خلاف خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس پیش کیا گیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ منکم ٹیگور نے یہ نوٹس کرن رجیجو پر غلط بیانی اور ایوان کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پیش کیا ہے۔ 25 مارچ کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو دیے گئے نوٹس میں انھوں نے کہا ہے کہ رجیجو نے گزشتہ پیر کے روز ایوان زیریں میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے مبینہ بیان سے متعلق ایوان کو گمراہ کیا۔

لوک سبھا میں کانگریس کے وہپ منکم ٹیگور کا کہنا ہے کہ خود شیوکمار نے کرن رجیجو کے بیان کو غلط اور ہتک آمیز کہہ کر خارج کر دیا ہے۔ انھوں نے گزارش کی کہ کرن رجیجو کے خلاف خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کی کارروائی شروع کی جائے۔ قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ جئے رام رمیش نے بھی پیر کے روز ایوان بالا کے لیڈر جے پی نڈا اور پارلیمانی امور کے وزیر رجیجو کے خلاف خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دیا تھا۔ انھوں نے بھی بی جے پی لیڈران پر کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے مبینہ بیان کو لے کر ایوان کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

دراصل پارلیمانی امور کے وزیر رجیجو نے شیوکمار کا نام لیے بغیر لوک سبھا میں کہا تھا کہ ’’آئینی عہدہ پر فائز ایک شخص کہتا ہے کہ مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جائے گا اور آئین بدلا جائے گا… ہندوستانی آئین میں مذہب کے نام پر کوئی ریزرویشن نہیں ہو سکتا۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’کانگریس پارٹی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنا موقف واضح کرے۔ اگر آپ باباصاحب امبیڈکر کے آئین میں بھروسہ کرتے ہیں تو جس نے بیان دیا ہے، اسے فوراً برخاست کیجیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *