اس بار کل 12,92,313 طلبا نے امتحان میں شرکت کی تھی۔ مجموعی طور پر 86.56 فیصد طلبا کامیاب ہوئے۔ آرٹس اسٹریم میں کامیابی کا تناسب 82.7 فیصد، کامرس میں 94.77 فیصد اور سائنس میں 89.66 فیصد رہا۔
سائنس میں پریا جیسوال نے 484 نمبر (96.8 فیصد) کے ساتھ ٹاپ کیا۔ کامرس میں روشنی کماری نے 475 نمبر (95 فیصد) حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس میں انکیتا کماری اور شاکب شاہ نے 473 نمبر (94.6 فیصد) کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ کیا۔