پہاڑوں پر بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 مارچ تک گرمی میں تیزی آئے گی۔ پہاڑوں پر بارش کا امکان ہے لیکن میدانی علاقوں خاص کر اتر پردیش میں شدید گرمی لوگوں کو پریشان کر سکتی ہے

<div class="paragraphs"><p>درجہ حرارت / علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>درجہ حرارت / علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

درجہ حرارت / علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

جیسے جیسے مارچ کا مہینہ اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔ ابھی ملک کے کچھ علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں لیکن 30 مارچ تک گرمی اپنا پورا اثر دکھانا شروع کر دے گی۔ محکمہ موسمیات نے ابھی سے ہی شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حالانکہ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے آنے والے کچھ دنوں میں پہاڑوں پر بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے لیکن میدانی علاقوں اور خاص کر اتر پردیش میں گرمی کا قہر لوگوں کے پسینے چھڑا سکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھرا پردیش کے کچھ ضلعوں میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ مغربی بنگال، سکم، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ اور تلنگانہ میں ژالہ باری دیکھنے کو ملی۔ موسم کے بدلتے مزاج کو لے کر مستعد رہنے کی ضرورت ہے۔ وہیں اوڈیشہ، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں تیز ہواؤں کے چلنے کی خبریں آئی ہیں۔

گجرات کے سریندر نگر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔ حال میں دو ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہیں جن میں سے ایک جھارکھنڈ اور بہار کے اوپر جبکہ دوسرا قطر کے پاس فعال ہے۔ ان کی وجہ سے 17 مارچ تک ہمالیائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

شمال مغربی ہند کے میدانی علاقوں میں کئی جگہوں پر اگلے دو دنوں کے دوران درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کا اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ جبکہ اتر پردیش میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، یہاں اگلے 4 دنوں میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

مغربی ہند اور شمال مشرقی ہند میں بھی اگلے 5-4 دنوں میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری کا اضافہ کا امکان ہے۔ وسطی ہند اور مہاراشٹر میں اگلے 4 سے 5 دنوں میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ وہیں گجرات میں اگلے 24 گھنٹے میں درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *