عام آدمی پارٹی رہنما سی اے جی رپورٹ پر بحث سے بھاگ رہے ہیں: سچدیوا

رویندر سچدیوا نے کہا کہ کجریوال حکومت کئی سالوں سے بغیر کسی آڈٹ کے اکنامک سروے کے نام پر اپنے ہی اعداد و شمار پیش کرکے دہلی کو گمراہ کررہی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

دہلی ریاست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وریندر سچدیوا نے عام آدمی پارٹی (عآپ ) پر اسمبلی میں پیش کی گئی کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ پر بحث سے بھاگنے کا الزام لگایا ہے۔

رویندر سچدیوا نے پیر کے روز میڈیا والوں سے کہا کہ اسمبلی میں پیش کی گئی سی اے جی رپورٹ پر بحث یا جوابدہی سے بچنے کے لیے، عآپ ایم ایل اے بے بنیاد، جھوٹے اور مضحکہ خیز معاملے اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جب حکومت نے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) پر زیر التواء سی اے جی رپورٹ ایوان میں رکھی تو مشتعل عآپ بجٹ سے پہلے پیش کئے جانے والے اقتصادی سروے کے بارے میں غلط دلائل دے کر ایوان کی کارروائی سے بھاگ کھڑی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سی اے جی کی ہر رپورٹ کیجریوال حکومت کے ایک نئے گھپلے کو بے نقاب کرتی ہے اور آج کی رپورٹ نے ڈی ٹی سی گھپلہ کو بے نقاب کیا، جس کے لیے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق ٹرانسپورٹ وزیر آتشی خود جوابدہ ہیں اور اس سے بچنے کے لیے انہوں نے اقتصادی سروے پیش کیے بغیر بجٹ پیش کرنے پر سوال اٹھانے کی کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہوسکیں۔

سچدیوا نے کہا کہ جہاں تک اقتصادی سروے کا تعلق ہے، اس کے لیے تمام محکموں کے آڈٹ کی ضرورت ہے، جو کیجریوال اور آتشی حکومتوں کی بدعنوانی کی وجہ سے نہیں ہوسکے ہیں۔رویندر سچدیوا نے کہا کہ کجریوال حکومت کئی سالوں سے بغیر کسی آڈٹ کے اکنامک سروے کے نام پر اپنے ہی اعداد و شمار پیش کرکے دہلی کو گمراہ کررہی ہے اور بالآخر اسی کا نتیجہ ہے کہ دہلی حکومت کا بجٹ خسارے کا بجٹ بن گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *