سائبر پولیس سری نگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی فعال طور پر نگرانی کر رہی ہے تاکہ انتہا پسندانہ مواد پھیلانے، تشدد بھڑکانے یا امن عامہ میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے افراد کی نشاندہی کی جا سکے۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
پولیس نے پیر کے روز کہا کہ سائبر پولیس سری نگر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے انتہا پسندوں کو گلوریفائی کرنے، نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور آن لائن ملک مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے پر 8 افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سائبر نگرانی دوران منفی سوشل میڈیا ہینڈل چلانے والے 8 افراد کی شناخت انتہا پسندانہ نظریات کو فروغ دینے والے مواد کو پوسٹ کرنے طور پر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد تمام 8 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ان 8 افراد میں سے 4 کی سیکورٹی کارروائیاں شروع کی گئیں جن کی شناخت سجاد احمد لون ولد بشیر احمد لون ساکن ہیر ہ پورہ پاری گام کولگام، زوہیب ظہور ولد ظہور احمد ساکن برین نشاط سری نگر،ابرار مشتاق ولد مشتاق احمد بٹ ساکن نوا بازار سری نگر اور فرہاد رسول ساکن غلام رسول بٹ ساکن چک ڈیرہ ہارون سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث مزید 4 نابالغوں کو مناسب مشاورت کے بعد ان کے والدین کے حوالے کیا گیا اور وہ کڑی نگرانی میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سائبر پولیس سری نگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی فعال طور پر نگرانی کر رہی ہے تاکہ انتہا پسندانہ مواد پھیلانے، تشدد بھڑکانے یا امن عامہ میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے افراد کی نشاندہی کی جا سکے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔