حیدرآباد: آٹوموبائل اسپیرپارٹس کی دکان میں آگ لگ گئی

حیدرآباد: حیدرآباد کے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک آٹوموبائل اسپیرپارٹس کی دکان میں آگ لگ گئی۔

مقامی افرادکی اطلاع ملتے پر پولیس اورفائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا جس نے آگ پر قابو پا لیا۔

ابتدائی جانچ میں شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے۔

اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم دکان میں موجود انجن آئل اور دیگر اسپیرپارٹس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔ مالی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *