مکہ اور مدینہ میں عمرہ پیکج مہنگا ہوگیا

ریاض: مملکت میں حج اور عمرہ کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کے ذوق و شوق کے باعث تعدادمیں اضافہ کے ساتھ مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں عمرہ پیکج مہنگا ہونے لگا ہے۔ کئی کمپنیوں نے اپنے کرائے بڑھا لیے کہ انہیں لوگوں کے ذوق و شوق کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ لوگ بڑھے ہوئے کرائے بھی دینے پر تیار ہوں گے۔

حتیٰ کہ عید الفطر پر سعودی عرب سے اپنے گھروں کو جانے کے آرزو مند مسلمانوں کی بڑھی ہوئی تعداد کی وجہ سے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک عمرہ ادا کرنے کے لیے دنیا بھر سے آنے والے خوتین و حضرات کے لیے اہم موقع ہوتا ہے۔ ٹریولنگ کمپنیاں اور ٹور آپریٹر کمپنیاں اس رش کواپنے لیے کاروباری طور پر مفید بنانے کے لیے ان انے والوں کے ‘تعاقب ‘میں ہیں۔

حتیٰ کہ ریاض اور جدہ کے درمیان کی پروازیں بھی اپنے کرایوں میں کیا گیا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ تاہم سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر رمضان المبارک کے برعکس آنے والوں کو اندرون ملک اور بیرون ملک کی ٹکٹیں سستی فراہم ہوتی رہی ہیں۔ لیکن جیسے ہی رمضان المبارک آیا ان فضائی کمپنیوں نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق محمد اسلم جمیل سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک ٹریولنگ کمپنی چلاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ‘ اگر آپ آجکل جدہ جارہے ہیں تو اس کے لیے آپ کو 1700 ریال سے 2000 سعودی ریال کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا۔ ‘

لیکن محمد اسلم جمیل کا یہ کہنا صرف رمضان المبارک کی حد اس سے ہٹ کر عمومی دنوں میں ٹکٹ مقابلتاً سستے ملیں گے اور ان کے کل اخراجات 1500 سعودی ریال تک رہیں۔ جو اب قیام الیل کے دس دنوں میں 2000 ریل تک پہنچ گئے ہیں۔

محمد اقبال جنہوں نے حال ہی میں دارالحکومت ریاض میں مسافروں کی بکنگ کی ہے۔ کہتے ہیں کہ ‘ٹریول آپریٹرز نے کرایوں میں فی کس تقریباً 200 ریال اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ‘

یہ بڑا رش رمضان المبارک کی وجہ سے ہی ہے۔ کیونکہ بہت بڑی تعداد میں لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا یہ وقت مقدس شہروں میں زیادہ سے زیادہ گزر سکے۔

الفجر تو کے ایک کارکن نے یہ کہا ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر عوامی رش کی وجہ سے ہے۔ ٹکٹوں میں اضافے کا یہ رجحان بین الاقوامی پروازوں میں بھی سامنے آیا ہے۔ ایک کمپنی میں کام کرنے والے بھارتی کارکن یہ آصف احمد کا کہنا ہے’ یہ اضافہ عید الفطر کے دوران بھی ہوا ہے۔’

سید فیض احمد ایک پاکستانی ہیں ۔ یہ ینبو میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں 28 سال سے سعودی عرب میں ہوں ، اس سارے عرصے کے دوران عید پر پاکستان جانے کے لیے کرایوں کی سطح یہ کبھی نہیں ہو ئی تھی۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ تمام کمپنیوں نے کرائے بڑھائے ہیں۔ یہ کسی بھی فرد کے اپنے خاندان کے ساتھ سفر کو مشکل بنا رہا ہے۔ ‘

مملکت جہاں حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے ہر سال لاکھوں افراد مذہبی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں ۔ اب سیاحت کے فروغ کا ماحول ہے اور حج و ٹور آپریٹرز نے بھی اسی ماحول میں ان مذہبی سرگرمیوں کے لیے آنے والوں کو ایک مذہبی سیاح کے طور پر ڈیل کرنا شروع کردیا ہے۔

اسی کے نتیجے میں سال 2024 اور 2025 کے دوران سیاحتی شعبے میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ٹریول بکنگ پلیٹ فارم سکائی سکینر کے ڈیٹا کے مطابق عالمی سطح پر حج و عمرہ کے لیے آنے والوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

سال 2025 کے اعداد وشمار کے مطابق ٹرول کمپنیاں آنےوالے افراد کی بڑی ڈیمانڈ دیکھ رہے ہیں۔ امکان ہے کہ سعودی عرب میں مذہبی سیاحت میں اضافہ ہوتا رہا ہے گا۔

سال 2025 میں یہ اضافہ 21 فیصد تک ہو سکتا ہے، جو لوگ سعودی عرب کے لیے فضائی کمپنیوں کے ٹکٹ چاہتے ہیں۔ رمضان میں جاری اضافے کےساتھ ہی حج کا سیزن شروع ہو جائے گا۔ ان آپریٹرز کے لیے یہ بڑی خوشگوار بات ہے کہ مدینہ منورہ سفر کر کے آنے والوں کے لیے اہم دلچسپی کی جگہ ہے۔ شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ 54 فیصد اضافہ دیکھ رہا ہے ۔

سعودی عرب میں مذہبی سیاحت آج بھی سعودی معیشت کی ٹرانسفارمیشن کا بنیادی ستون ہے۔ ٹور آپریٹرز اسے ایک کامل سیاحتی سرگرمی سمجھ اور بنا کرخوب کاروبار بڑھانے میں کامیاب ہیں۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *