
حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں ایس ایل بی سی سرنگ کی کھدوائی کے دوران گزشتہ ماہ 22 فروری کو پیش آئے حادثہ کے پیش نظر حکومت نے امدادی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لئے 5 کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔
اس سلسلہ میں محکمہ مال کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔
ناگرکرنول کے ضلع کلکٹر کی درخواست پر غور کرنے کے بعد، محکمہ مال نے فنڈس کی منظوری دینے کی سفارش کی، جسے حکومت نے قبول کر لیا۔
حکومت نے کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان فنڈس کے مؤثر استعمال یقینی بنائیں اور امدادی کاموں کو تیز کریں۔