فلیگ مارچ کے دوران پولیس افسران نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو سختی سے مستعد رہنے کی ہدایت دی۔ علاقے میں 1300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔
چند روز قبل سنبھل میں ہولی کے موقع پر کچھ بی جے پی لیڈران کی جانب سے دیے گئے متنازع بیانات کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی تھی۔ تاہم، پولیس کی سخت نگرانی کے باعث ہولی کا تہوار پرامن طریقے سے گزر گیا۔ اب عید قریب آنے کے سبب پولیس مزید الرٹ ہے اور عوام سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کر رہی ہے۔