
حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے پیرازدہ گوڑہ کے علاقہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک بی ٹیک کے طالب علم کی گھر کے مالک کے کہنے پر پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران موت ہوگئی۔
یہ واقعہ گذشتہ روز میڈپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 19 سالہ گنیش، جو پرائیویٹ انجینئرنگ کالج میں دوسرے سال کا طالب علم تھا، اپنی ماں کے ساتھ بدھا نگر علاقہ میں رہتا تھا۔
گھر کے مالک سری ہری نے گنیش سے پانی کے ٹینک کی صفائی کرنے کی خواہش کی۔صفائی کے دوران ٹینک میں پہلے سے ڈالے گئے ایسڈ اور بلیچنگ پاؤڈر کی وجہ سے گنیش کا دم گھٹ گیا اور اس کی موت ہوگئی۔