اسرائیل فوری طور پر غزہ میں فوجی آپریشن بند کرے، چین

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے  کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کے قیام کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا: ہم اسرائیل سے کہتے ہیں کہ وہ طاقت کا اندھا دھند استعمال اور غزہ کے شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر نسل کشی کی کاروائیاں بند کرے۔ 

واضح رہے کہ صیہونی رژیم نے امریکہ کے ایما پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ پھر سے شروع کیا ہے جب کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *