مالدہ میں ترنمول کانگریس رکن اسمبلی کے بنگلہ کے سامنے فائرنگ

کولکتہ (آئی اے این ایس) مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے انگلش بازار علاقہ میں ترنمول کانگریس رکن اسمبلی سابتری مترا کے بنگلہ کے سامنے فائرنگ میں ایک شٰخص زخمی ہوگیا۔

بپلب گھوش نامی زخمی مقامی دواخانہ میں زیر علاج ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ہفتہ کی رات بعض مقامی نوجوانوں کے جھگڑے کی آوازیں سن کر وہ اپنے مکان سے باہر نکلا تھا۔

اس نے مداخلت کرکے جھگڑا ختم کرانے کی کوشش کی تاہم لڑنے والے نوجوانوں میں ایک نوجوان جس کی شناخت اتم منڈالے کی حیثیت سے ہوئی بندوق لے آیا اور اس نے اس پر گولی چلادی۔

دو راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔ بپلب گھوش کا بایاں بازو زخمی ہوا۔ پولیس نے تاحال چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم منڈالے ابھی بھی فرار ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ برسراقتدار جماعت کی رکن اسمبلی کے بنگلہ کے قریب پیش آنے کی وجہ سے علاقہ میں پولیس فورس تعینات کردی گئی۔ مالدہ سے کچھ عرصہ سے فائرنگ کی خبریں آرہی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *