
واشنگٹن (اے پی) صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ امریکہ پر وینزویلا کی ایک گینگ نے حملہ کررکھا ہے ہفتہ کے دن الین انیمیس ایکٹ 1798 لاگو کردیا۔
اس قانون کی رو سے صدر ٹرمپ کو جنگ جیسی صورتحال کے وسیع اختیارات حاصل ہوگئے۔ وہ اب امریکہ سے غیرقانونی لوگوں کو بڑے پیمانے پر نکال باہر کرسکتے ہیں۔ ان کی امیگریشن پالیسی میں تیزی آسکتی ہے جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔
ٹرمپ نے جو بیان جاری کیا اس میں کہا گیا کہ گزرتے وقت کے ساتھ وینزویلا کے شہریوں اور مقامی حکام نے منظم جرائم کے لئے اپنے علاقوں پر زبردست کنٹرول حاصل کرلیا۔
اس کے نتیجہ میں ہائبرڈ ترنمل اسٹیٹ وجود میں آگئی۔ یہ قانون پچھلی مرتبہ دوسری جنگ عظیم کے دوران استعمال ہوا تھا۔