
پٹنہ (آئی اے این ایس) سابق چیف منسٹرس لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے بیٹے آر جے ڈی قائد تیج پرتاپ یادو پر ہولی تقاریب کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اتوار کے دن جرمانہ ہوا۔
تیج پرتاپ پٹنہ میں ہیلمٹ کے بغیر اسکوٹی چلاتے دیکھے گئے۔ تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا کہ گاڑی کا انشورنس اور پولیوشن سرٹیفکیٹ کارکرد نہیں رہے۔ وہ رابڑی دیوی کے بنگلہ سے اپنی منزل کی طرف جاتے دیکھے گئے۔ وہ چیف منسٹر نتیش کمار کے بنگلہ کے سامنے سے گزرے۔
ٹریفک پولیس نے 4ہزار روپے چالان کیا ہے۔ اس میں ہزار روپے ہیلمٹ نہ پہننے کے لئے، ہزار روپے پولیوشن سرٹیفکیٹ رینول نہ کرانے اور 2ہزار روپے انشورنس رینول نہ کرانے کیلئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین سب پر لاگو ہوتے ہیں۔
پٹنہ پولیس نے کانسٹبل دیپک کمار کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہے جس نے حسن پور کے رکن اسمبلی تیج پرتاپ یادو کے کہنے پر ہولی تقاریب میں وردی میں رقص کیا تھا۔ یہ کانسٹبل تیج پرتاپ یادو کا سیکورٹی گارڈ ہے۔ اسے پولیس لائنس بھیج دیا گیا۔ اسے پوچھ تاچھ کیلئے پولیس سنٹر لایا گیا۔ اس کی وجہ ایک اور کانسٹبل تعینات کردیا گیا۔